حضرت خدیجۃ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کیوں نہیں ہوئی؟


سوال:
حضرت خدیجۃ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کیوں نہیں ہوئی؟

جواب : حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی میں ہجرت سے تین سال قبل ہوئی ہے ،اور اس وقت تک نماز جنازہ کا حکم رسول اللہ ﷺ کو نہیں دیا گیا تھا بلکہ اس کا حکم ہجرت کے بعد علی اختلاف الروایۃ پہلی ہجری میں یا دوسری ہجری میں نازل ہوا ہے اور آپ ﷺ نے سب سے پہلے مدنی زندگی میں نماز جنازہ پڑھائی ہے۔تفصیل کے لئے دیکھئے: سیرت حلبیہ : باب ذکر وفاۃ ابی طالب وخدیجہ رضی اللہ عنہا)