قمر در عقرب كا كيا مطلب هے ؟


قمر در عقرب كا كيا مطلب هے ؟
سوال
کیلنڈر میں قمر در عقرب لکھا ہوتا ہے ،اس کا کیا مطلب ہے اور اسے کیوں لکھا جاتا ہے؟
جواب
عقرب منازل قمر میں سے ایک منزل کا نام ہے ، اور ستاروں سے تقدیر کو جوڑنے والوں کا نظریہ اور فاسد خیال یہ ہے کہ جن ایام میں قمر عقرب نامی منزل میں ہوتا ہے ان دنوں کام بگڑتے ہیں اور کوششوں کا انجام الٹا ہوتا ہے ، اس لئے اسی نظریہ کے حامل لوگ کیلنڈر میں یہ لکھتے ہیں تاکہ لوگ اس کو دیکھ کر آگاہ ہوجائیں ، لیکن اس طرح کا نظریہ اور خیال غیر اسلامی اور باطل ہے ، اور اسلام نے اس سے سختی سے منع کیا ہے ۔