عیدین کے دن نماز اشراق؟


  عیدین کے دن نماز اشراق؟

سوال :
ایک شخص ہمیشہ اشراق پڑھتا ہے ، تو کیا عیدین کے دن نماز عید سے قبل وہ اشراق پڑھ سکتا ہے ؟
جواب:
عیدین کے دن سورج کے طلوع ہونے کے بعد نماز عید سے قبل رسول اللہ ﷺ سے نماز پڑھنا ثابت نہیں بلکہ روایت میں ہے کہ آپ نماز عید سے قبل کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، «لا يصلي قبل العيد شيئا، فإذا رجع إلى منزله صلى ركعتين» (سنن ابن ماجۃ : 1293) اس لئے فقہاء کرام نے عیدین کے دن سورج طلوع ہونے كے بعد عید گاه ميں یا گھر میں نفلی نماز پڑھنا مكروه قرار ديا ہے ، علامہ سرخسی  علیہ الرحمۃ  لكھتے ہیں: لا يفعل ذلك في بيته ولا في المصلى فأول الصلاة بعد طلوع الشمس في هذا اليوم صلاة العيد ( مبسوط سرخسي: 1/158)