حضور ﷺ كو كن لوگوں نے غسل ديا ؟


حضور صلى الله عليه كو كن لوگوں نے غسل ديا ؟ 
سوال:
حضور صلى الله عليه كو كن لوگوں نے غسل ديا ؟ 
جواب:
حضور اكرم صلى الله عليه وسلم كے دنيا سے رحلت فرمانے كے بعد آپ كو حضرت علي ، حضرت عباس ، اور ان كے دو فرزند فضل اور قثم ، حضرت اسامه حضرت شقران اور حضرت اوس بن خولي نے غسل ديا ، حضرت عباس حضرت فضل اور حضرت قثم آپ كو دائيں بائيں پلٹ رهے تھے اور حضرت اسامه اور حضرت شقران جسم مبارك پر پاني ڈال رهے تھے اور حضرت علي بدن مبارك كو دھل رهے تھے ، جبكه اوس بن خولي آپ كو اپنے سينه سے ٹيك دے كر بٹھائے هوئے تھے –  ديكھئے : (الرحيق المختوم : 432)