سود کی رقم سے رشوت دینا؟

سود کی رقم سے رشوت دینا؟

سوال : مجھے بینک سے سود کی رقم حاصل ہوئی ہے ، مجھے زمین وغیرہ کی رجسٹری میں آسانی کی خاطر رشوت دینے کی ضرورت پڑرہی ہے ، تو کیا جو رقم مجھے سود کے طور پر حاصل ہوئی ہے اس کو بطور رشوت دینا درست ہوگا

حامدا ومصلیا اما بعد ، رشوت دینا حرام ہے ، اور اس پر جہنم کی وعید سنائی گئی ہے ،  اور رشوت کے ساتھ اس میں سود کی رقم دینا دہرا گناہ ہے ، یعنی رشوت دینے کا گناہ اور سود کو اپنی ذاتی منفعت میں استعمال کرنے کا گناہ، اس لئے یہ صورت جائز نہیں ہے ، ۔ واللہ اعلم 
  محمد عارف باللہ القاسمی