عمرہ میں طواف وداع؟

عمرہ میں طواف وداع؟
سوال:
میں عمرہ کے لئے گیا اورمکہ میں قیام کے دوران میں نے متعدد عمرہ اور طواف کئے، البتہ مکہ سے روانہ ہونے سے پہلے میں نے طواف وداع نہیں کیا ، تو کیا میرا عمرہ صحیح ہوا یا نہیں اور کیا مجھ پر دم وغیرہ لازم ہے؟

الجواب وبالله التوفيق: طواف وداع صرف حج کرنے والے آفاقی پر واجب ہے ، عمرہ کرنے والے آفاقی پر واجب نہیں ہے ، اس لئ آپ کا عمرہ صحیح ہوگیا اور آپ پر کچھ بھی لازم نہیں ہے ،ہندیہ میں مذکور ہے : وطواف الصدر واجب على الحاج إذا أراد الخروج من مكة فليس على المعتمر طواف الصدر ولا يجب على أهل مكة وأهل المواقيت ومن دونهم كذا في الإيضاح (ہندیۃ : ۱؍۲۳)